(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ہفتے پی سی آر اور ادارہ جاتی اینٹی جن ٹیسٹنگ کو صرف کورونا وائرس کے زیادہ خطرے سے دوچارافراد کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ کم خطرے سے دوچار افراد کو گھر میں اپنی جانچ کی ہدایات دی تھیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نےاپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ا حکومت کنڈرگارٹن اورایلیمنٹری اسکولوں میں زیرتعلیم کم عمر بچّوں کوگھروں میں عالمی وباء کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے مفت کٹس جاری کرے گی۔
بینیٹ کے بیان کے مطابق ان کی حکومت اینٹی جن کٹس کے تجارتی اخراجات بھی کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ہفتے پی سی آر اور ادارہ جاتی اینٹی جن ٹیسٹنگ کو صرف کورونا وائرس کے زیادہ خطرے سے دوچارافراد کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ کم خطرے سے دوچار افراد کو گھر میں اپنی جانچ کی ہدایات دی تھیں۔