(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اومیکرون وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کو فوری طور پران کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہےاورطبی عملہ ان کی صحت کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین صہیونی وزارت صحت کی جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے جن میں17 افراد میں اس وائرس کی تصدیق کی گئی ہے البتہ وائرس سے متاثرہ افراد کی جان کو کوئی خطرہ نہیں بتایا جاتا۔
وزارت صحت کے ترجمان کمال الشخرہ نے تصدیق کی کہ کرونا کے ریکارڈ شدہ متاثرین میں 9 شہری بیرون ملک سے سفر کرکے آئے تھےجن سے میل جول کے دوران 8مقامی فلسطینی متاثر ہوئے۔
وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کو فوری طور پران کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہےاورطبی عملہ ان کی صحت کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔