(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تصاویر بنانے والے اس صہیونی ریاست کے جوڑے کے بیان کے مطابق وہ نہیں جانتے تھے کہ محل کے اندرونی حصوں کی تصاویر بنانا ممنوعہ ہے اور ان کے اس اقدام پر انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
صہیونی نشریاتی چینل 12 کے مطابق گذشتہ روز ترکی میں ایک اسرائیلی جوڑے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ صہیونی ریاست کے اس جوڑے نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے محل کی اندرونی تصاویر بناکر ایک فیملی گروپ کو واٹس ایپ ایپلی کیشن میں بھیجیں جو کہ محل کے حوالے سےجرم کے ذمرے میں داخل ہوتی ہیں۔
تصاویر بنانے والے اس صہیونی ریاست کے جوڑے کے بیان کے مطابق وہ نہیں جانتے تھے کہ محل کے اندرونی حصوں کی تصاویر بنانا ممنوعہ ہے اور ان کے اس اقدام پر انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
اب تک کی معلومات کے مطابق صہیونی جوڑے سے تفتیش جاری ہے اور ان کے اس اقدام کی مزید چھان بین جاری ہے جسے مشکوک قرار دیا گیا ہے۔