(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر خارجہ نے نشاندہی کی کہ امارات سے اقتصادی تعاون کو بڑھانے کا اگلا قدم چھوٹی اور درمیانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی سطح پر باہمی سرمایہ کاری کو بڑھاناہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیرخارجہ یائر لیپد کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور صہیونی ریاست کے دو طرفہ تعلقات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں اور دونوں ممالک میں تجارتی سرگرمیوں کے نتیجے میں ایک عرب ڈالر سے زائد فائدے حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کا اگلا قدم چھوٹی اور درمیانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی سطح پر باہمی سرمایہ کاری کو بڑھاناہے۔