(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ ایران سے تعلقات کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ جاری مذاکرات جو مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ترکی اور مصر کو بھی اس کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تاہم اسرائیل سے تعلقات نا ممکنات میں سے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیل کی ایران مخالف مسلسل جاری ہرزہ سرائی کے جواب میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف دھمکیاں دیتا آرہا ہے تاہم صہیونی اور ناجائز ریا ست اسرائیل ان دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی پوزیشن میں نہیں۔
حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ ایران سے تعلقات کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ جاری مذاکرات جو مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ترکی اور مصر کو بھی اس کا حصہ بنانا چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں خطےمیں امن کی کوششوں کو فروغ حاصل ہوگاتاہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بہتری ناممکنا ت میں سے ہے۔