(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 20 مریضوں میں بھارت میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس کی قسم پائی گئی ہے جبکہ چلی اور برازیل میں پائے جانے والے خطرناک وائرس کے بھی مریض سامنے آئے ہیں۔
صیہونی ریاست اسرائیل کی وزارت برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران بیرون ملک سے آنے والے 23 افراد میں بھارت، چلی اور برازیل میں تباہی مچانے والے خطرناک وائرس کی اقسام پائی گئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 20 افراد میں بھارت میں پائے جانے والے خطرناک وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، دوافراد میں برازیل اور ایک میں چلی میں تباہی مچانے والے خطرناک قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، متاثرین میں ایک بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہے.
واضح رہے کہ اب تک صیہونی ریاست میں بھارت سے آنے والے 60 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے، بھارت میں خطرناک قسم کے وائرس سے اب تک تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور ایک کروڑسے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔