(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) میڈیا سے متعلق افراد کے صحافتی کارڈ کی شناختی علامتوں کو نظر انداز کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ صہیونی فوجی تشدد کے نتیجے میں 15 سے زائد صحافیوں کو شدید نوعیت کی بربریت سے گزارہ گیا۔
مقبوضہ فلسطین میں جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ اکتوبر 2021 کے دوران قابض صہیونی ریاست میں اسرائیلی فوج نےآزادی صحافت کے بنائے گئے بین الاقوامی قانون کی دھجیاں بکھرتے ہوئے 60 خلاف ورزیاں کیں جن میں صہیونی حکمران سمیت فوج نے صحافیوں پر تشدد ، ان کی گرفتاری اور ان کے صحافتی فرائض میں رکاوٹیں ڈالنے جیسے غیر قانونی اقدامات کیے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطین میں جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی نے فلسطین میں فلسطینی مظاہروں سمیت فوجی پرتشدد کارروائیوں میں میڈیا سے متعلق افراد کے صحافتی کارڈ کی شناختی علامتوں کو نظر انداز کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ صہیونی فوجی تشدد کے نتیجے میں 15 سے زائد صحافیوں کو شدید نوعیت کی بربریت سے گزارہ گیا۔
رپورٹ میں 9 صحافیوں کے نام بھی دیے گئے ہیں جن کو صہیونی عدالت میں طلب کیا گیا یا ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ طلب کیے جانے والے صحافیوں میں سامح مناصرہ، راضی کرامہ، احمد صبیح، نسرین سالم، عزت جمجوم، احمد قطامش، معصب قفیشہ، سابق اسیرہ بشری الطویل اور صحافی علا الریماوی شامل ہیں۔