(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بینی گینٹزنے کہا کہ ایران کو اس بات پر قائل کرنے کےلیے کہ وہ ایٹمی پروگرام سے متعلق اپنے ارادوں سے باز رہے، بین الاقوامی طور پر سیاسی ،اقتصادی اور فوجی دباؤ بڑھانے کی گنجائش ہےاور یہی ایک طریقہ ہے جس سے ایران جوہری ترقی سے پیچھے ہٹ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز جوایران پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور یورینین میں افزودگی روکنے کے لیے دباؤ بڑھانے سے متعلق ممکنہ اقدامات پر امریکی حمایت حاصل کر نے کے لیے اس وقت امریکہ میں موجود ہیں اور ایران مخالف بیان بازی سے لمحہ لمحہ اپنی ناجائز ریاست کی ڈولتی کشتی کو اتحادیوں کے سہارے کی کوششوں میں ہیں، نے امریکی وزیر دفاع لائیڈآسٹن کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فوج کو ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔
بینی گینٹز کاکہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلااور بین الاقوامی برادری جان گئی ہے کہ ایران ان کے ساتھ کھیل کھیل رہا ہےاس لیےاب ایران پرمزید دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو اس بات پر قائل کرنے کےلیے کہ وہ ایٹمی پروگرام سے متعلق اپنے ارادوں سے باز رہے، بین الاقوامی طور پر سیاسی ،اقتصادی اور فوجی دباؤ بڑھانے کی گنجائش ہےاور یہی ایک طریقہ ہے جس سے ایران جوہری ترقی سے پیچھے ہٹ سکتا ہے۔