(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) معاہدے کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے پانی کی مقدار بڑھانے پر اتفاق کیا ہےجبکہ غرب اردن کے لیے اردن کی برآمدات سالانہ 70 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزصہیونی ریاست اسرائیل اور اردن کے وزرائے خارجہ کےمابین عمان میں ایک خصوصی ملاقات ہوئی جس میں صہیونی وزیرخارجہ یائرلیپد اوراردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے درمیان مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے سالانہ برآمدات میں اضافے پر اتفاق رائے کر لیا گیا ہے۔
معاہدے کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے پانی کی مقدار بڑھانے پر اتفاق کیا ہےجبکہ غرب اردن کے لیے اردن کی برآمدات سالانہ 70 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیاہے۔
خیال رہے کہ اس وقت اردن 16کروڑ ڈالر مالیت کی اشیاء مغربی کنارے میں آبادفلسطینیوں کے لیے بھیج رہا ہے۔
صہیونی وزیرخارجہ یائرلیپد نے کہا ہے کہ اس سال کے دوران میں اردن کو پانچ کروڑ مکعب میٹر پانی فروخت کیا جائے گا۔
اسرائیل کے ایک عہدہ دار نے بتایا ہے کہ پانی کی اضافی مقدار سے اردن کوسپلائی دُگنا ہوجائے گی۔مئی 2021ء سے مئی 2022ء تک اردن کو قریباً پانچ کروڑ مکعب میٹر پانی مہیا کیا جائے گا جبکہ اتنی ہی مقدار میں پانی اس کو پہلے ہی مہیا یا فروخت کیا جاچکا ہے۔
اردن کے ایک عہدے دار کے مطابق اسرائیل 1994ء میں طے شدہ امن معاہدے کے تحت ہرسال ہاشمی مملکت کو تین کروڑ مکعب میٹر پانی مہیا کرتا ہے۔