(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب نے بتایا کہ فلسطینی اسیر کے پانچ بچے ہیں جن میں سب سے چھوٹے کی عمر 3 سال ہے ، یہ بچے اپنے والد کی اس حالت سے جان کے خطرے کے پیش نظر خوف کا شکار ہیں اور صہیونی عدالت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے والد کی غیر قانونی حراست کو ختم کیا جائے۔
مقبوضہ فلسطین میں اسیروں کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب نے اپنےجاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی غیر قانونی انتظامی حراست کے تحت بغیر مقدمے اور کسی الزام کے سزا کاٹنے والے اسیر ھشام ابو ھواش کی احتجاجی بھوک ہڑتال120 ویں روزبھی جاری ہے جس کے باعث اسیر کی زندگی شدیدخطرے میں ہے ،اور ان کے جسم کے اہم حصوں نے کام کر ناچھوڑ دیا ہے۔
قیدی کلب نے بتایا کہ فلسطینی اسیر کے پانچ بچے ہیں جن میں سب سے چھوٹے کی عمر 3 سال ہے، یہ بچے اپنے والد کی اس حالت سے جان کے خطرے کے پیش نظر خوف کا شکار ہیں اور صہیونی عدالت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے والد کی غیر قانونی حراست کو ختم کیا جائے۔