• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی قید میں  فلسطینی کی بھوک ہڑتال 108 ویں روز میں داخل

جمعرات 02-12-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی قید میں  فلسطینی کی بھوک ہڑتال 108 ویں روز میں داخل
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 108 دنوں سے بھوک ہڑتال پر قائم ابو ھواش اور ان جیسے مظلوموں کو اسرائیلی جیلوں سے رہائی کیلیے عالمی کوشش کریں۔

مقبوضہ فلسطین قیدیوں کے امور  سے متعلق کمیٹی برائے اسیران کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل کے صہیونی زندانوں میں غیر قانونی انتظامی حراستی پالیسی کے خلاف قید  فلسطینی اسیر ھشام ابو ھواش کی احتجاجی بھوک ہڑتال 108 ویں دن میں شروع ہوچکی ہے تاہم نام نہاد صہیونی فوجی عدالت کی جانب سے اسیر کی رہائی کا فیصلہ نہیں دیا گیا۔

قیدی کلب نے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ ابو ھواش کی بھوک ہڑتال کو جبری طور پر ختم کرانے کے لیے انہیں زبردستی کھانا کھلانے کی کوششوں میں ہے جس کے باعث جیل حکام عدالت میں  اسیر کی رہائی کورکوانے کے لیے درخواست جمع کرانا چاہتے ہیں اور ابو ھواش کی آزادی کیلیے کی گئی جدو جہد کو ضائع  کر دینا چاہتے ہیں۔

قیدی کلب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح  اقوام عالم کی کوششوں سے دیگر فلسطینی  بھوک ہڑتالی قیدیوں کی صہیونی زندانوں سے رہائی ممکن بنائی گئی اسی طرح 108 دنوں سے بھوک ہڑتال کر نے والے ابو ھواش اور ان جیسے مظلوموں کو اسرائیلی جیلوں سے رہائی کیلیے عالمی دباؤ کی ضرورت ہے۔

Tags: بھوک ہڑتالصہیونی قیدعالمی برادریفلسطینیقیدی کلبمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.