(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ ماہ اسرائیل کی محفوظ ترین اور بہترین سیکیورٹی کی حامل جیل سے 6 فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھےتاہم انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کے بعد اسرائیلی انتظامیہ بےرحمانہ اور غیر انسانی سلوک برت رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید اسلامی جہاد کے کارکنان کی جانب سے گذشتہ ماہ گلبوع جیل سے 6 قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد ان پر عائد کیے جانے والے تعزیراتی اقدامات کے خلاف قیدیوں نے اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیاہے۔
قابض جیل انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کو ان کی سیاسی وابستگی کے مطابق سیلوں میں تقسیم کیا گیا ہےاور انہیں وحشیاہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ان میں زیادہ تر قیدی جو اسلامی جہاد سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی تعداد تقریباً 400 ہے جبکہ دیگر تمام دھڑوں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کی گئی ہے۔
قیدیوں کی جانب سے جیلوں میں فلسطینیوں پرصہیونی مظالم کے خلاف کی جانے والی بھوک ہڑتال ’حال ہی میں قیدیوں کی نیشنل ایمرجنسی کمیٹی کے اعلان کردہ مزاحمتی پروگرام کا حصہ ہے، جو بنیادی طور پر بغاوت اور جیل انتظامیہ کے قوانین کو مسترد کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اسرائیل کی محفوظ ترین اور بہترین سیکیورٹی کی حامل جیل سے 6 فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھےتاہم انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کے بعد اسرائیلی انتظامیہ بےرحمانہ اور غیر انسانی سلوک برت رہی ہے۔