• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی پولیس تشدد سے باز نہ آئی، مسجد اقصٰی میں فلسطینیوں کی گرفتاریاں

پیر 24-05-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی پولیس تشدد سے باز نہ آئی، مسجد اقصٰی میں فلسطینیوں کی گرفتاریاں
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیوی شر پسند یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصی کے احاطے میں موجود فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے گرفتاریوں کے دوران قبلہ اول  میں 45 سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی پولیس کی جانب سے جنگ بندی کے بعد ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں پر تشدد کی خبریں موصول ہونا شروع ہو گئیں ہیں اور شر پسند آباد کاروں  کے گروہوں  کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے قابض ریاست کے اہلکار مسجد اقصٰی میں فلسطینیوں  پر تشدد اور ان کو حراست میں لے رہے ہیں تازہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس میں  اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کے ساتھ مسجد الاقصی کے احاطے میں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ صہیونی پولیس اور آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینی نمازیوں پر تشدد کی ویڈیو بنانے کے جرم میںاسرائیلی پولیس نے  مسجد الاقصی کے محافظ اور اسلامی وقف کونسل کے ملازمین فادی اولیان اور علی وزوز سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی پولیس نے مسجداقصٰی  میں موجود 45 سال سے کم عمر افراد کو بھی مسجد سے زبر دستی نکالتے ہوئے ان پر مسجد میں داخلے پر  پابندی عائد کر دی۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل ہی 21 مئی کو قابض ریاست  کے حکمرانوں ااور غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مابین بدترین لڑائی اور قیمتی جانوں کے زیاں کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے۔

Tags: اسرائیل جنگ بندیصہیونی پولیسفلسطینی نمازیمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.