(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کے کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر صہیونی ریاست کے غیر قانونی اقدامات ختم نہیں ہوئے تو اسرائیلی پھل اور سبزیوں کو غزہ کی مارکیٹ میں داخلے سمیت دیگر سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے کسانوں کی یونین کے سربراہ عبدالستارشاہ نے فلسطین کےمقامی ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ یونین صہیونی ریاستی جبر اور غیر قانونی پابندیوں فلسطینی زرعی برآمدات کے جواب میں اسرائیلی پھلوں اور سبزیوں کو غزہ کی مارکیٹ میں آنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ صہیونی ریاستی کی طرف سے فلسطینی کسانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غزہ میں پیدا ہونے والے ٹماٹروں کو شہر سے باہر صرف اس صورت میں بھیج سکتے ہیں جب ان ٹماٹروں کے ساتھ pedicels ( ڈنٹھل ) کو الگ کردیا جائے۔انھوں نےبتایا کہ اگر ٹماٹروں کے ڈنٹھل کو ٹماٹر سے علیحدہ کردیا جائے تو اس کے معیار میں فرق آجا تا ہے اور تیزی سے خراب ہونے لگتا ہے
انھوں نےبتایا کہ صیہونی ریاست غزہ کی پیدوار کو تباہ کرنا اور غزہ کی مارکیٹوں کو اسرائیلی مصنوعات سے بھرنا چاہتی ہے، اگر صہیونی ریاست نے ان کے مطالبات کو نہیں مانا تو کسان اپنی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔