(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) موساد کی جانب سے صہیونی باشندوں پر حملوں کا بے بنیاد الزام ایران پر لگایا جارہا ہے جبکہ چند روز قبل صہیونی وزیر دفاع ’بینی گینٹز‘ کی جانب سے بھی ایران کے خلاف کھلی ہرزہ سرائی کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کا خفیہ جاسوسی ادارہ موساد کی جانب سے ایک بیان میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر افریقہ کے ممالک تنزانیا، گھانا اور سینیگال میں اسرائیلی سیاحوں اور کاروباری شخصیات کو نشانہ بنانے کی متعدد کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔
خیال رہے کہ موساد کی جانب سے صہیونی باشندوں پر حملوں کا بے بنیاد الزام ایران پر لگایا جارہا ہے جبکہ چند روز قبل صہیونی وزیر دفاع ’بینی گینٹز‘ کی جانب سے بھی ایران کے خلاف کھلی ہرزہ سرائی کر تے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے قبرص میں اسرائیلی اہداف پر ایرانی حملے ناکام بنائے ہیں۔