(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ ماہ مشہور و معروف ایپل کمپنی نےبھی اسرائیل کی اس سوفٹ ویئر کمپنی اور اس کی پیرنٹ کمپنی او ایس وائی ٹیکنالوجیز کے خلاف اسرائیلی اسپائی ویئر کے ذریعے ایپل کے صارفین کی نگرانی اور انہیں نشانہ بنانے کے جرم میں مقدمہ دائر کیا ہے۔
صہیونی ریاست اسرائیل کی بدنام زمانہ پیگاسس اسپائی ویئر بنانے والی کمپنی این ایس او اپنے اوپر آئے الزامات سے دنیا بھر کی نظروں میں اسرائیل کا مقام بچانے کے لیے کئی اقدامات پر غور کر رہا ہے جس میں اس کے پیگاسس یونٹ کو بند کرنا اور پوری کمپنی کو فروخت کردینا شامل ہےاور اس پر عمل درآمد کیلیے متعدد سرمایہ کاروں جن میں ری فنانسنگ یا براہ راست فروخت کے سلسلےمیں بات چیت کا آغاز کیا گیاہے۔
گذشتہ ماہ مشہور و معروف ایپل کمپنی نےبھی اسرائیل کی اس سوفٹ ویئر کمپنی اور اس کی پیرنٹ کمپنی او ایس وائی ٹیکنالوجیز کے خلاف اسرائیلی اسپائی ویئر کے ذریعے ایپل کے صارفین کی نگرانی اور انہیں نشانہ بنانے کے جرم میں مقدمہ دائر کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی اس سوفٹ ویئر کمپنی پر دنیا بھر کی مشہور شخصیات کے فونز ہیک کر نے کی شکایات کی گئیں تھیں اورجن میں صحافیوں، سیاست دانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف حملوں کے انکشافات ہوئے تھے جو جان سے مارے گئے تھےجبکہ کمپنی پر حال ہی میں امریکی وزارت میں بھی اس کی موجودگی پائی جانے کے بعد اس اسپائی ویئر اور ہیکنگ ٹولز کمپنی این ایس او پر امریکی کمپنیوں سے برآمدات وصول کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔