(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کمیٹی صہیونی جاسوسی کے سافٹ ویئر استعمال کرنے کے مودی حکومت پر عائد الزامات کی تحقیقات کے لیےقائم کی گئی ہے جس کی سربراہی بھارت کے ریٹائرڈ جج زیر نگراں سال کے اواخر میں اپنی رپورٹ دے گی۔
ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے دنیا بھر کی اہم شخصیات کی جاسوسی کر نےوالے سافٹ ویئر پیگاسس کے خلاف دائر درخواست پر بھارت کی سپریم کورٹ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
یہ کمیٹی صہیونی جاسوسی کے سافٹ ویئر استعمال کرنے کے مودی حکومت پر عائد الزامات کی تحقیقات کے لیےقائم کی گئی ہے جس کی سربراہی بھارت کے ریٹائرڈ جج زیر نگراں سال کے اواخر میں اپنی رپورٹ دے گی۔
واضح رہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر الزام ہے کہ اُس نے سیاسی مخالفین، صحافیوں اور ایکٹیوسٹ کی جاسوسی کے لیے اسرائیل کے عسکری گریڈ کے سافٹ ویئر پیگاسس کا استعمال کیاتھا جس کے نتیجے میں ماہ جولائی میں عالمی تفتیش کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر بھارتی صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اپوزیشن سیاستدانوں کے ایک گروپ نے بھارتی سپریم کورٹ میں اس حوالے سے پٹیشن دائر کی تھی۔