(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی خاتون صحافی بشریٰ الطویل تحریک ’حماس‘ کے بزرگ اور سینئر رہنما الشیخ جمال الطویل کی بیٹی ہیں
تفصیلارت کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی اور جارحیت کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی جانب سے سینیرفلسطینی خاتون صحافی اور سماجی رہنما بشریٰ الطویل کوصہیونی جیل دامون سے 11 ماہ کے بعد رہا کیے جانے پر مبارک باد پیش کی گئی۔
فلسطین میں رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ سے تعلق رکھنے والی 28سالہ صحافی بشریٰ الطویل تحریک ’حماس‘ کے بزرگ اور سینئر رہنما الشیخ جمال الطویل کی بیٹی ہیں اور جنہوں ںے صہیونی جیل ہشارون میں قید کے دوران اپنی بیٹی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی تھی اور ایک ماہ تک جاری بھوک ہڑتال کے بعد بالآخربشریٰ الطویل کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا گیا ہے۔