(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کر نے والے 7 قیدیوں میں سے مقداد القواسمی کو عالمی دباؤ کے نتیجے میں نئے سال کے دوسرے مہینے میں رہائی دینے کے صہیونی عدالتی فیصلے کے بعد اسیر نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق ادارہ قیدی کلب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جیل میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید 6 فلسطینیوں نے اپنی حراست کے خلاف جاری بھوک ہڑتال جو کئی ہفتوں سے بڑھ کر مہینوں تک جا پہنچی ہے اب بھی آزادی کے سوا اسرائیل کی فوجی عدالت سے کسی اور فیصلے کے بدلے ختم کر نے پر راضی نہیں ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز صہیونی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کر نے والے 7 قیدیوں میں سے مقداد القواسمی کو عالمی دباؤ کے نتیجے میں نئے سال کے دوسرے مہینے میں رہائی دینے کے صہیونی عدالتی فیصلے کے بعد اسیر نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔
دوسری جانب 4 ماہ سے خوراک کے بغیر زندہ رہنے والے قیدی کاید الفصفوص جنہوں نے رہائی کے بدلے تامرگ بھوک ہڑتال جاری رکھنے کااعلان کیا تھا نہایت خستہ حالت میں رہائی کے منتظر ہیں تاہم بے حس صہیونی حکمرانوں نے کاید کی رہائی کے فیصلے کے حوالے سے تاحال کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا۔