(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی زندانوں میں بدترین اذیتیں اورانسانیت سوز سلوک سہتے ہوئے زندگی کے قیمتی 20 برس تباہ ہونے کے بعداسرائیلی عدالت نے فلسطینی کو بے گناہ قرار دے دیا ہے، رہائی کے بعد اپنے عزیزواقارب سے ملنے والے فلسطینی قیدی کے خاندان نے ان کا استقبال کیا۔
قذرائع کے مطابق گذشتہ روزقابض صہیونی ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج کے ہاتھوں کالعدم تنظیم سے تعلق کے بے بنیاد الزام میں حراست میں لیے جانے والے نابلس کے رہائشی فلسطینی قیدی عبدالرحیم بشکار کواسرائیلی فوجی عدالت نے 20 سال بعدرہائی دے دی۔
صہیونی زندانوں میں بدترین اذیتیں اور انسانیت سوز سلوک سہتے ہوئے زندگی کے قیمتی 20 برس تباہ ہونے کے بعداسرائیلی عدالت نے فلسطینی کو بے گناہ قرار دے دیا ہے، رہائی کے بعد اپنے عزیز و اقارب سے ملنے والے فلسطینی قیدی کے خاندان نے ان کا استقبال کیا، تاہم اسیری کے دوران قیدی کے والدین اپنے بیٹے کی رہائی کی خواہش لیے اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔
خیال رہے کہ صہیونی زندانوں میں قید متعدد فلسطینی صرف شک کی بنیاد پر برسوں ان عقوبت خانوں میں قید کی سزائیں کاٹتے ہیں اور اس دوران ان پر وحشیانہ تشدد اور دیگر حربوں سے تکالیف دی جاتی ہیں۔