(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی دہشت گردوں نے بغیر کسی وجہ کےصہیونی قید سے آزاد ہونے والے فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کی جانب سےرام اللہ میں گھروں میں داخل ہوکر شہید کر دیا گیا جن میں فلسطینی نوجوان محمود حمیدان بھی شامل ہیں جنہیں اسرائیلی قابض جیل سے غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت ساڑھے چھ سال کی حراست کے بعد دو ماہ قبل ہی آزاد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج نے علی الصبح مقبوضہ فلسطینی علاقے میں داخل ہوکر گھروں پر دھاوا بولا اور درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہوئے 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیااور کئی گھنٹوں تک فائرنگ سے علاقہ مکینوں کو ہراساں کیے رکھا۔