(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے حراست کے دوران بچوں کو ان کے خاندان سے ملاقات پر پابندی عائد کی جس کے نتیجے میں صہیونی قید میں 4 ماہ تک خوف وحراس کے درمیان اسرائیلی جیلروں کے ناروا سلوک کا نشانہ بنتے رہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے ہاتھوں گھر گھر تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران بغیر کسی جرم کے حراست میں لیے گئے 2 فلسطینی بچےفارس اور محمد عبید جن کی عمریں15 سے 16 سال کے درمیان ہیں رہا کر دیے گئے ۔
صہیونی فوج نے حراست کے دوران بچوں کو ان کے خاندان سے ملاقات پر پابندی عائد کی جس کے نتیجے میں صہیونی قید میں 4 ماہ تک خوف وحراس کے درمیان اسرائیلی جیلروں کے ناروا سلوک کا نشانہ بنتے رہے اس کے ساتھ ساتھ ان بچوں کو جیل انتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے بھوکا رکھا اور بے گار مشقت کروائی جبکہ فلسطینیوں سے نفرت کی پاداش میں شدت پسندانہ اقدامات کرتے ہوئے انہیں تشددکا نشانہ بھی بنایا۔