(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی رہنما کی رہائی کی خوشی میں جو آنے والے چند دنوں میں باقاعدہ اسرائیلی جیل سے رہا کیے جائینگے کے استقبال کیلیے فلسطینی عوام اور تنظیموں کی جانب سے زبردست تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ رہنما الشیخ راید صلاح جنہیں ان کی پرانی تقاریر اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں سرگرمیوں پرقابض صہیونی فوج نے حراست میں لیااور ان کے خلاف مقدمہ چلا کرانہیں اٹھائیس ماہ قید کی سزا سنائی تھی کی صہیونی فوجی عدالت میں رہائی کا فیصلہ دے دیا گیا ہے ۔
فلسطینی رہنما کی رہائی کی خوشی میں جو آنے والے چند دنوں میں باقاعدہ اسرائیلی جیل سے رہا کیے جائینگے کے استقبال کیلیے فلسطینی عوام اور تنظیموں کی جانب سے زبردست تیاریاں جاری ہیں۔
سنہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ رہنما الشیخ راید صلاح فلسطین سے محبت اور اس کے لیے اپنے اصولی مؤقف کی پاسداری کے کیس میں قابض ریاست کی جیلوں میں غیر منصفانہ سزا کاٹنے کے بعد بالآخر رہائی پانے والے ہیں۔