(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اسیر کے پانچ معصوم بچوں نے صہیونی جیل سے اپنے والد کی اسیری اور چار ماہ سے مسلسل جاری بھوک ہڑتال کے خاتمے کیلیے عدالت سے رہائی کا مطالبہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جیلوں میں بغیر کسی الزام یا مقدمے کے قید فلسطینی اسیر ھشام ابو ھواش کے بچوں نے اپنے والد کی صہیونی غیر منصفانہ نظربندی کے خلاف جاری 115 دنوں سےاحتجاجی بھوک ہڑتال کے نتیجے میں شدید بگڑتی حالت کے پیش نظرصہیونی فوجی عدالت سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ھشام ابو ھواش اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال پرتاحال قائم ہیں اور وہ رہائی کے منتظر ہیں جبکہ مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث اسیر کی حالت انتہائی خطرے میں ہے، ان کے جسم کے اہم حصوں نے کام کر ناچھوڑ دیا ہےاور وہ بغیر وہیل چیئر کے خود کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں لے جاسکتے۔
اسرائیل کی صہیونی جیل انتظامیہ جبری طور پر فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال کو ختم کرانے کی مذموم کوششوں میں ہے تاکہ اسیر کی قید جاری و ساری رہ سے اور صہیونی جیل انتظامیہ اس پر سختیاں کر تی ہرہے۔