(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل میں فلسطینی اسیرکو شدید بیماری کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی کے نام پر مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے صرف درد میں کمی کی دوا دی جاتی رہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق قیدی برائے اسیران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی عقوبت خانے الجملہ میں قید 32 سالہ نوجوان فصفوص اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف 71 دن سے بھوک ہڑتال پر ہے جس کے باعث حالت بگڑ جانے کے بعد انہیں صہیونی جیل کے کپلن ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قیدی کلب کے مطابق اسرائیلی عقوبت خانوں میں عرصہ دراز سے پابند سلاسل اسیرفصفوص شدید تکلیفوں کے شکارہیں اوراپنی انتظامی حراست کے خلاف جاری بھوک ہڑتال کو اس وقت جاری رکھنے کا اعلان کر چکے ہیں جب تک انہیں صہیونی جیل سے رہائی نہیں مل جاتی۔
واضح رہے کہ صہیونی جیل میں فلسطینی اسیرکو شدید بیماری کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی کے نام پر مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے صرف درد میں کمی کی دوا دی جاتی رہی ہے۔