(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی زندانوں میں اس وقت غیرقانونی انتظامی حراست کے قانون کے تحت کم سے کم 50 سے زائد فلسطینی شہری قید ہیں جن میں خواتین کم سن بچے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں الخلیل کے قصبے دورا سے تعلق رکھنے والا39 سالہ فلسطینی قیدی ھشام اسماعیلابوھواش صہیونی عقوبت خانوں میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے خلاف58سے بھوک ہڑتال پر ہےاور ادویات سمیت خوراک کی کمی کے باعث شدید بیماریوں میں مبتلا ہے جس کے باعث اسیر کو فوری ہسپتال منتقلی کی ضرورت ہے تاہم صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے اسیر کو صرف درد کم کرنے والی نشہ آور دوائیں فراہم کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی زندانوں میں اس وقت غیرقانونی انتظامی حراست کے قانون کے تحت کم سے کم 50 سے زائد فلسطینی شہری قید ہیں جن میں خواتین کم سن بچے بھی شامل ہیں۔