(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آباد کارنے فلسطینی خاتون کا حجاب اتارنے کی کوشش کی جس کےنتیجے میں خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئےصہیونی ٓاباد کارکا سر پھاڑ دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گذشہ سات سال قبل مقبوضہ بیت المقدس کی گلیوں میں صہیونی جارحیت کا سامنا کرتے ہوئےگولیوں کا نشانا بننےوالی 24 سالہ فلسطینی خاتون شروق دویات کی قید ساتویں سال میں داخل ہو گئی، قابض ریاست کی صہیونی عدالت نے شروق دویات کو16سال کی قید کا حکم سنایا ہے۔
شروق دویات نے چھ سال قبل القدس کی گلیوں میں غیر قانونی آباد کار کی جانب سے ہراساں کیے جانے اور ان کا حجاب اتارنے کی کوشش میں خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئےصہیونی ٓاباد کارکا سر پھاڑ دیا تھااورنتیجے میں آباد کار کی فائرنگ سے زخمی ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی آبادکار فلسطینی عوام کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر نےاور ان پر تشدد کر نے کے بہانے تلاش کر تے رہتے ہیں جس کے خلاف کوئی قانونی ادارہ فلسطینیوں کی امداد نہیں کرتا۔