(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اسیر کاید کے علاوہ مزید قیدی جو 4 ماہ سے زیادہ مدت سے اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال پر تھے، مقداد القواسمی، علاءالعراج کوبھی صہیونی عدالت نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں اورعوام کے شدید دباؤ کے بعد رہا کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیل کی قابض صہیونی جیل میں عرصہ دراز سے غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید فلسطینی قیدی کاید الفصفوص کی مکمل طور پر رہائی عمل میں آگئی اور کاید کے اہل خانہ سمیت درجنوں فلسطینی سماجی تنظیموں نے انہیں جیل کے ہسپتال سے گھر تک ایک جلوس کی شکل میں پہنچایا۔
فلسطینی اسیر نے اپنی آزادی کے لیے131 روز تک احتجاجی بھوک ہڑتال کی تھی جس کے باعث فلسطینی باڈی بلڈر کاید الفصفوص ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکا تھا تاہم اس نے آخردم تک رہائی کی جنگ لڑی اور صہیونی عدالت کے غیر منصانہ فیصلے کے آگےہار نہ مانی جس پر فوجی عدالت کو کاید کے ساتھ رہائی کے ایک معاہدے کےنتیجے میں آزادی دینا پڑی۔
خیال رہے کہ صہیونی جیل میں قید فلسطینی اسیر کاید کے علاوہ مزید قیدی جو 4 ماہ سے زیادہ مدت سے اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال پر تھے، مقداد القواسمی، علاءالعراج کوبھی صہیونی عدالت نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں اور عوام کے شدید دباؤ کے بعد رہا کر نے کا فیصلہ کیا ہےالبتہ ایک قیدی ھشام ابو ھواش جن کی بھوک ہڑتال 111 روز میں داخل ہوچکی ہے تاحال رہائی کے منتظر ہیں۔