(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصیٰ کی مشرقی دیوار کے متوازی اور باب الاسباط کے نزدیک واقع مذکورہ الیوسفیہ قبرستان سیکڑوں برس پرانا ہےاور صلاح الدین ایوبی (یوسف بن ایوب بن شادی) کے نام سے موسوم ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی بہبود کے مقامی ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق صہیونی بلدیاتی منتظمین کی جانب سےحکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے الیوسفیہ مسلم قبرستان کو "توراتی پارک” میں تبدیل کرنے کا کاشروع کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کی مشرقی دیوار کے متوازی اور باب الاسباط کے نزدیک واقع مذکورہ الیوسفیہ قبرستان سیکڑوں برس پرانا ہےاور صلاح الدین ایوبی (یوسف بن ایوب بن شادی) کے نام سے موسوم یہ قبرستان بیت المقدس میں مسلمانوں کے چار قبرستانوں میں سے ایک ہے۔
قابض حکام اس مقام پر صہیونی آباد کاروں کیلیے توراتی پارک بناکر مسلمانوں کے اس نشان کو مٹا دینا چاہتی ہےجس کے خلاف فلسطینیوں نے الیوسفیہ قبرستان کو پارک میں تبدیل کرنے کا کام رکوانے کے لیے اسرائیلی عدالتوں سے رجوع کیا تاہم بلدیہ کے بلڈوزر الیوسفیہ کے صرح الشہداء قبرستان کو ہموار کرنے میں مصروف ہیں۔