(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر اعظم نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ ایران ایٹمی مذاکرات کےذریعے پوری دنیا میں بلیک میلنگ کررہا ہے، عالمی طاقتوں کو ایران کے خلاف سخت اقدامات پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارےکی جانب سے ایران کےایٹمی پروگرام میں سینٹری فیوجز کے ساتھ یورینیم افزودگی کی پیداوار میں اضافے کے اعلان پر صہیونی ریاست اسرائیل وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کو فوری طور پر ختم کرے۔
امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن کے ساتھ صہیونی وزیر اعظم کے ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے نفتالی بینیٹ نے کہا کہ ایران خطے کے امن کے لیے مسلسل خطرات کھڑے کر رہا ہے اس لیے امریکی ریاست میں ہونے والے ان مذاکرات کو فوری روکا جائے۔
صہیونی وزیر اعظم نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ ایران ایٹمی مذاکرات کےذریعے پوری دنیا میں بلیک میلنگ کررہا ہے ، عالمی طاقتوں کو ایران کے خلاف سخت اقدامات پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔