(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور روس ، امریکہ ، یورپی یونین سمیت بین الاقوامی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہےکہ اسرائیلی حکومت کی فلسطین پر بڑھتی ہوئی جارحیت کو روکا جائے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خزانہ اویگڈور لیبرمین کا دو ریاستی حل کے لیے موقف “یکطرفہ اور اسرائیلی اقدامات کا حصہ ہےاور جس کا مقصد فلسطینی کاز کو ختم کرنا ہےجبکہ اسرائیلی حکام اپنے عزائم کو چھپانے کے لئے فلسطینی قیادت پر جھوٹے الزامات لگاتے ہیں۔
بیان میں صہیونی وزیر اعظم کے اس مؤقف کی مذمت کرتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور روس ، امریکہ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر مشتمل بین الاقوامی چاروں طاقتوں سے مطالبہ کیا ہےکہ اسرائیلی حکومت کی فلسطین پر بڑھتی ہوئی جارحیت کو روکا جائے۔