(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بیت المقدس کے اس بڑے علاقے میں گذشتہ برس ایک نوف زیون نامی بستی جس میں اسرائیلی آبادکاروں کیلیے 90 ہاؤسنگ یونٹس بنائے گئے تھے، اب اس کے دوسرے حصے میں 400 گھروں کی تعمیرات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست اسرائیل کی آبادکاری کمپنی شمنی پراپرٹیز کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں جبل مکبر کے مقام پر صہیونی آبادکاروں کے لیے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر تے ہوئے مزید400 ہاؤسنگ یونٹس کی مارکیٹنگ کی ایک مہم شروع کردی گئی ہے جو کہ اس بستی میں تعمیر کیے جائیں گے۔
مقبوضہ بیت المقدس کا یہ علاقہ نہایت خوبصورت نظاروں کاپہاڑی سلسلہ ہے جس میں آبادکاروں کے لیے پرانے شہر سمیت بڑے علاقے کواحاطہ کیا گیا ہے اور مستقبل کے صہیونی رہائشیوں کےلیے گھروں کے ساتھ ساتھ گھومنے پھرنے کے مقامات اور ہوٹل سمیت ایک بڑا تجارتی مرکز تعمیر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بیت المقدس کے اس بڑے علاقے میں گذشتہ برس ایک نوف زیون نامی اسرائیلی آبادکاروں کیلیے 90 ہاؤسنگ یونٹس بنائے گئے تھے جس کے بعد اب اس کے دوسرے حصے میں 400 گھروں کی تعمیرات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔