(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فورسز نے علاقے میں بلڈوزر چلائے اور بیتاقصبے میں جبل الصبیح تک فلسطینیوں کو پہنچنے سے روکنے کے لیےجو اسرائیلی قبضے اور بستیوں کی توسیع کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کا مقام بن گیاہےسے دور کر نے کے لیےسڑکوں کو ناقابل استعمال بنادیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں صہیونی فوجی اہلکاروں نے بیتا میں جبل الصبیح کی طرف جانے والے بجلی کے نیٹ ورک اور سڑکوں کو تباہ کر دیاجبکہ سڑکوں کو خراب کر کےدرجنوں زیتون کے درخت کاٹ کرراستوں کو بلاک کر دیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فورسز نے علاقے میں بلڈوزر چلائے اور بیتاقصبے میں جبل الصبیح تک فلسطینیوں کو پہنچنے سے روکنے کے لیےجو اسرائیلی قبضے اور بستیوں کی توسیع کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کا مقام بن گیاہےسے دور کر نے کے لیےسڑکوں کو ناقابل استعمال بنادیا۔
بیتا قصبے میں گذشتہ روز پر امن مظاہرے پر فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان کی شہادت ہوئی تھی جس کے باعث فلسطینی باشندوں نے اور شدت کے ساتھ احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں جنہیں روکنے کے لیے صہیونی فوج نے نئے ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں، صہیونی حکام جبل الصبیح پر ایوی تارنامی صہیونی بستی کے بعد اب اس جگہ نئی آباد کار چوکی بنانا چاہتے ہیں جس کے خلاف آئے روز یہاں مظاہرے ہورہے ہیں۔
فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج بھاری مقدار میں آنسو گیس استعمال کر رہی ہے ساتھ ہی دھاتی گولیوں کے براہ راست فائر بھی کیے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں کل سے اب تک متعدد افراد زخمی جبکہ 1 فلسطینی شہید ہو چکا ہے البتہ ماہ مئی سے جاری ان جھڑپوں میں وقتا فوقتا 8 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔