(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ قابض ریاست نہتے فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ میں ان تنظیموں پر پابندی عائد کر کے فلسطینی باشندوں پر مظالم میں کھم کھلا اضافہ کر نا چاہتی ہے.
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے فلسطینی سول سوسائٹی کی6 تنظیموں کو قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی طرف سے "دہشت گرد تنظیموں” کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کی اور تنظیموں پر پابندی کو ختم کرنے اور ان کی آزادی اظہار اور اجتماع کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔
عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ قابض ریاست نہتے فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ میں ان تنظیموں پر پابندی عائد کر کے فلسطینی باشندوں پر مظالم میں کھم کھلا اضافہ کر نا چاہتی ہے، انکا کہنا تھا کہ اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں امداد کا کام کر نے والی تنظیموں کو منظر سے ہٹانا چاہتا اور یہ اقدام امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی اسرائیل کی واضح کوشش ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سےمزید کہا گیا ہے کہ ان فلسطینی تنظیموں کو اسرائیل کی جانب سے اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے سے انکار کی مخالفت کی سزا دی جا رہی ہے۔