(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں رام اللہ، طولکرم اور قلقیلیہ کے علاقوں میں 72 ایسے دیہاتایسے ہیں کہ جہاں فضلہ کو ٹھکانے نہیں لگایا جاتاجس کے بعد اس منصوبہ بندی کے مطابق فلسطینی کچرے سے پاک شہر حاصل کر لیں گے۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اور قابض اسرائیل کے درمیان فلسطینی علاقوں میں صحت و صفائی سے متعلق ڈیل طے پا گئی ہے جس کے مطابق صہیونی حکام اس تعاون کےتحت مغربی کنارے کے 72 چھوٹے فلسطینی دیہاتوں میں فضلہ جمع کرنے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مالی معاونت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ فلسطین میں رام اللہ، طولکرم اور قلقیلیہ کے علاقوں میں 72 ایسے دیہاتایسے ہیں کہ جہاں فضلہ کو ٹھکانے نہیں لگایا جاتاجس کے بعد اس منصوبہ بندی کے مطابق فلسطینی کچرے سے پاک شہر حاصل کر لیں گے اور لاکھوں لوگ فضلے سے نجات پا کرآگ اور کالے زہریلے دھوئیں سے پاک صاف ہوا میں سانس لینے کی صلاحیت دوبارہ حاصل کر لیں گے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے 28 لاکھ رہائشیوں میں سے 2 لاکھ چھوٹے دیہاتوں میں رہنے والے فلسطینی ہیں جن کی میونسپل انتظامیہ اس کمیٹی پر منحصر ہے جس کے پاس آمدنی کے ذرائع اور صلاحیت نہیں ہےاور وہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔