(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) میجر جنرل غلام علی راشد نےاپنے بیان میں کہا کہ ایرانی فورسزکسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور فوری طورپرفضائی حملوں، زمینی کارروائیوں اوردیگرکارروائیوں کے ذریعے اسرائیلی جارحیت کوکچل دیں گی۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کےمطابق ایران کی جانب سے صہیو نی غیر قانونی ریاست اسرائیل سے حملے کی دھمکیوں کے متعدد بیانات کے بعد اایران کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد نے اسرائیل کو صاف اور واضح جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کسی غلط فہمی میں نہ رہے اگر حملہ کیا گیا تو ایران اس کی جارحیت کو ہمیشہ کے لیے کچل کر رکھ دے گا۔
میجر جنرل غلام علی راشد نےاپنے بیان میں کہا کہ ایرانی فورسزکسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور فوری طورپرفضائی حملوں، زمینی کارروائیوں اوردیگرکارروائیوں کے ذریعے اسرائیلی جارحیت کوکچل دیں گی۔
خیال رہے کہ ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان 2015کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہےجس کے بعد معاہدے پرعمل درآمد کی صورت میں تہران اپنے جوہری پروگرام کومحدود کرے گا جس کے جواب میں امریکا، یورپی یونین اوراقوام متحدہ کی ایران پرعائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی واقع ہوگی۔