(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہےان میں سے بعض اسیران کی حالت تشویشناک ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل میں غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت قید کیے جانے والے بے گناہ فلسطینی قیدیوں نے اپنی غیر قانونی انتظامی نظربندی کو مسترد کرتے ہوئے بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں کےحال ہی میں بڑے پیمانے پر روزانہ کی بنیا د پربلاجواز گرفتاریوں کے نتیجے میں اسرائیلی جیلوں میں قید درجنوں احتجاجی بھوک ہڑتال کر نے والے قیدیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور بھوک ہڑتال کے باعث اب تک ان قیدیوں کی حالت تشویش ناک حد تک جا پہنچی ہے جن میں 7 اریحا شہر کے دورا قصبے سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ غضنفر أبو عطوان بھی ہیں جو 42 دن سےمسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں۔
حراست میں لیے گئے فلسطینی شہریوں نےاس وقت تک صہیونی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت اپنی حراست کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک انہیں رہائی نہیں دی جاتی۔