(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے ایک اور فلسطینی پرچاقو کے وار کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا، گرفتار فلسطینی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے بیان کے مطابق آج صبح اسرائیلی قابض فورسز نے مبینہ طور پر وادی اردن میں ایک فلسطینی نوجوان نےصہیونی فوجی پردوران ڈیوٹی چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا اورفوجی کی بندوق قبضے میں لےلی تاہم صہیونی فوج نےفوری کارروائی کرتے ہوئےفلسطینی پر فائرنگ کی اور اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوج کےمطابق فلسطینی نے فوجی کا اسلحہ چوری کیا اورفوجی پر چاقو کے وار کر نے کی ناکام کوشش کی جس کے بعد اسے صہیونی تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا ہے بیان میں فلسطینی کی شناخت کے حوالے سے کسی تفصیلات کا ذکرنہیںکیا گیا ہے نہ ہی صہیونی تفتیشی مرکز کا نام واضح کیا گیا ہے۔
Our troops apprehended a suspect who stabbed an IDF soldier and stole her weapon in the Jordan Valley.
— Israel Defense Forces (@IDF) July 1, 2021