• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کا ایک اور فلسطینی کے گھرپر حملہ، مسماری شروع

جمعرات 08-07-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج کا ایک اور فلسطینی کے گھرپر حملہ، مسماری شروع
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نےشہری کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسماری شروع کی جس کے نتیجے میں فلسطینی رہائشیوں  نے احتجاج کیا، یہ مکان  ایک عشرے سےرہائشیوں کی جائز ملکیت تھا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صیہونی بلدیہ نےفوج کی سرپرستی میںوادی اردن کے شمالی علاقے وادی حمص میں الفوقہ کےایک فلسطینی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اوربغیر کسی نوٹس کے ان کے گھر کو مسمار کرنا شروع کردیا، مسماری سے پہلے گھر کی تلاشی لی اور  رہائشیوں کو حراساں کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری اور علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جسے صہیونی فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے خاموش کرانے کی ناکام کوشش کی اور کچھ ہی دیر میں دونوں جانب سےجھڑپوں کا آغاز ہو گیا۔

اس تصادم کے نیتجے میں کم سے کم 11 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ 8 فلسطینی باشندوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہےجن کے حوالے سے تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ ایک سال کے دوران کم سے کم 120 سے زائد فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کیا گیا ہے جس کے  نیتجےمیں دو ہزار سے زائد فلسطینی متاثر ہوئے ہیں۔

Tags: صہیونیئزمصیہونی آبادکاریفلسطینقابض فوجمقبوضہ فلسطینوادی اردن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.