• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوجی نے دھوکے سے اپنے ہی 2 افسران  کو جہنم واصل کر دیا

جمعہ 14-01-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوجی نے دھوکے سے اپنے ہی 2 افسران  کو جہنم واصل کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی اہلکار  نے اپنے ہی  فوجی افسران کو مشکوک افراد سمجھ کر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں گشت پر نکلے دونوں اسرائیلی افسران ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں وادی اردن میں  قابض اسرائیلی فوجیوں کی  نبی موسیٰ نامی ایک فوجی بَیس میں اہلکار نے فلسطینی حملہ آوروں کے دھوکے میں اپنے ہی  2 اسرائیلی افسران پر گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں دونوں افسران ہلاک ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ  مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی فوجی افسران  نبی موسیٰ بَیس کے فائرنگ زون میں فوجی مشق ختم کر نے کے بعد گشت کرنے لگے تھے، اس دوران انھوں نے ایک مشکوک شخص کو دیکھا، جس پر انھوں نے اس مشکوک شخص کو پکڑنے کا مخصوص طریقہ کار شروع کیا اور ہوائی فائرنگ کی تاہم اس پر ایک اور فوجی اہل کار نے انھیں ممکنہ حملہ آور سمجھ لیا اور انھیں ہی غلطی سے  گولیاں مار دیں۔

 اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ واقعے میں وادئ اردن میں اوز بریگیڈ کا ایلیٹ کمانڈو ایگوز یونٹ ملوث ہےجبکہ ہلاک افسران، جن کی شناخت 28 سالہ میجر اوفیک اہارن، اور 26 سالہ میجر اتمر الہارر کے ناموں سے کی گئی، کے اہل خانہ کو واقعے سے متعلق مطلع کر دیا گیا ہے۔

Tags: جہنم واصلصہیونی فوجیمقبوضہ مغربی کنارہنبی موسیٰ فوجی بیسوادی اردن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.