(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ عرب علاقوں میں عرب فلسطینی باشندوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں اب تک دو ہزار سے زائد فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیاجا چکاہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی پولیس کی جانب سے اسرائیلی پارلیمینٹ کے انتہا پسند رکن کنیسٹ ایتمار بن غویر کے اکسانے پر مقبوضہ شہر اللد میں قائم ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب الشیخ یوسف الباز کو گرفتارکر لیا گیا۔یہ انتہا پسندرکن پارلیمنٹاسرائیلی غیر قانونی آباد کاری کا حامی اور فلسطینیوں کے سخت خلاف ہے۔
قابض پولیس نے الشیخ الباز کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اندرون فلسطین کے شہروں میں کریک ڈائون میں اسلامی تحریک کے رہ نماؤں محمد اسعد کنعانہ، سابق اسیر ظافر جبارین، اسلامی تحریک کے رہ نما الشیخ جمال الخطیب اور دیگر سرکردہ رہنماؤں کوبھی گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاریاں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت، الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی جبری بے دخل اور اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ردعمل میں مظاہروں کے دوران کی گئیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران مقبوضہ عرب علاقوں میں عرب فلسطینی باشندوں کے خلاف وسیع پیمانے پرکریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو ہزار سے زائدفلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔