(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں وقفے وقفے سے قابض فوج کی جانب سےمختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جارہی ہیں جس کے دوران شہریوں پر تشدد اور انہیں حراست میں لیے جانے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی نئی غیر قانونی یہودی آبادیاں قائم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا جس پر اسرائیلی فوج نے اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے دہشت گردی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں علاقے میں افرا تفری پھیل گئی، اس دوران قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے ایک 15سالہ فلسطینی نوجوان محمد سید ہمائل شہید ہوگیا جبکہ درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مزید معلومات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی باشندوں اور اسرائیلی فوج کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہےجس میں چند روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے بھیس بدل کر کے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم گرفتاری میں ناکامی پر صہیونی فوج نے فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا، وقفے وقفے سے قابض فوج کی جانب سے مختلف فلسطینی علاقوں میں کارروائیاں کی جارہی ہیں جس کے دوران شہریوں پر تشدد اور انہیں حراست میں لیے جانے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔