(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نہتے فلسطینیوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہے اور فلسطینیوں سے خوف کا یہ عالم ہے کہ فوجی دستے ایک جھنڈ کی صورت میں ان پر حملہ کرتے ہیں اور انہیں صہیونی زندانوں میں قید کر کے انسانیت سوز سزائیں دیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں حالیہ دنوں کچھ مخصوص علاقوں میں صہیونی اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے بدترین کشیدگی جاری ہے جس کے باعث روزانہ ہی فلسطینیوں اور صہیونی آبادکاروں کےدرمیان جھڑپیں اور فوج کے ساتھ فلسطینیوں کا تصادم معمول کی بات ہو گئی ہے گذشتہ شب بھی حضر ابراہیم علیہ السلام سے منسوب الخلیل شہر میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان لڑائی جاری تھی کہ جھڑپوں میں ایک صہیونی فوجی فلسطینی نوجوان کے سامنے زمین پر آگرا جس پر نوجوان کی جانب سے بھی بھرپور انداز میں فوجی کا مذاق ا ڑایا گیا جو اپنے باقی ساتھیوں سےکچھ پیچھے رہ گیا تھا اورفلسطینی کو نقصان پہنچانے کی پوزیشن میں نہ تھا۔
قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نہتے فلسطینیوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہے اور فلسطینیوں سے خوف کا یہ عالم ہے کہ فوجی دستے ایک جھنڈ کی صورت میں ان پر حملہ کرتے ہیں اور انہیں صہیونی زندانوں میں قید کر کے انسانیت سوز سزائیں دیتے ہیں۔