(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی جانب سے اس بڑے پیمانے پر فوجی اڈے میں ڈکیتی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہےتاہم ابھی تک مجرموں کی گرفتاری میں کامیابی نہیں ہو سکی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے شمالی فوجی اڈوں میں سے ایک پر نامعلوم افراد نے بڑی مقدار میں گولہ بارود چوری کر لیا جن کے بارے میں اسرائیلی چینل 13 کی ویب سائٹ کی جانب سے انکشاف کیا گیاہے کہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ایک کارروائی کے دوران مقبوضہ شمالی فلسطین میں بریگیڈ اسکندرنی کے فوجی اڈے پر موجود M-16 رائفلوں کے گودام سے ایک لاکھ سے زائد گولیاں اچانک غائب ہوگئیں تھیں جس کی تحقیقات کے دوران خبر کو خفیہ رکھا گیا تھا تاہم گذشتہ روز فوج نے بڑی مقدار میں گولیوں کی چوری کی خبر کی تصدیق کر دی۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور ملک شام سے قریب الجلیل کے علاقے میں واقع یہ صہیونی فوجی اڈہ بہت محفوظ اور سیکیورٹی کے جدید آلات سے آراستہ تھی تاہم ہوشیار چوروں نے اسرائیلی افواج کی تیاریوں کو نقصان پہنچانے کیلیے ہنگامی حالات کے لیےبنائے گئے اس گودام میں جہاں صرف گولیاں150000سے زائد تھیں ڈاکہ ڈال کر سیکیورٹی کو حیرت میں ڈال دیا ہے. ۔