(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شوروق 6 ماہ قبل ہی 20 ماہ انتظامی حراست میں گزار کر رہا ہوئی ہے جس ے باعث صہیونی فوج نے جان بوجھ کر فلسطینی خاتون کواذیت کا نشانہ بنانے کیلیے حراست میں لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپے مار کر 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، جن میں کئی نابالغ بچے اور ایک خ28 سالہ دو بچوں کی ماں بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے بیت الحم کے جنوبی مغربی کنارے سے آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا جن میں توکہ قصبے کی رہائشی دو بچوں کی ماں شوروق البدان و ان کے گھر سے بغیر کسی وجہ کے گرفتار کر کے صہیونی تفتیشی مرکز منتقل کیا گیاہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شوروق 6 ماہ قبل ہی 20 ماہ انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت صہیونی زندانوں میں گزار کر رہا ہوئی ہے جس ے باعث صہیونی فوج نے جان بوجھ کر فلسطینی خاتون کواذیت کا نشانہ بنانے کیلیے حراست میں لیا ہے۔