(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی صحافی پر اسرائیل مخالف مواد لکھنے اور صہیونی کارروائیوں کے خلاف فلسطینی باشندوں کے مظاہروں کی کوریج کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت القدس کے مشرقی قصبے تقطیع کے رہائشی نوجوان فلسطینی صحافی صبری جبریل کو اسرائیلی قابض فوج نے علی الصبح اکے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کر تے ہوئے حراست میں لے لیا۔
صہیونی فوج نے صبری جبریل کو ان کے خاندان کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے گھر کی تلاشی کے دوران روائیتی توڑ پھوڑ کے ذریعے املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض فوج کی جانب سے صحافی پر اسرائیل مخالف مواد لکھنے اور صہیونی کارروائیوں کے دوران مظاہروں کی کوریج کرنے اور صہیونی فوجی مظالم کو منظر عام پر لانے کی پاداش میں اسرائیل مخالف صحافت کے الزامات لگائے گئے ہیں تاہم فلسطینی صحافیوں کے مقامی اداروں کی جانب سے صبری کی صہیونی غیر قانونی حراست کے خلاف جیل کے سامنے دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔