(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کے اس حملے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے فوج کے فول پروف سیکیورٹی مقامات جہاں فلسطینی ایوان صدر، کابینہ ہاؤس اور مختلف ممالک کے سفارت خانے واقعے ہیں کو بھی اب غیر محفوظ قرار دیا جارہا ہے۔
قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کے اطراف میں دھاوے بولے اور فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرتلاشی لی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کےشہر رام اللہ میں قائم ہیڈ کواٹر کے اطراف کے مقامات پرفلسطینی گھروں پر حملے کیے اور شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایااور لاشی کے دوران رہائشیوں کو بدترین تشدد کیا ۔
قابض فوج کے اس حملے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے فوج کے فول پروف سیکیورٹی مقامات جہاں فلسطینی ایوان صدر، کابینہ ہاؤس اور مختلف ممالک کے سفارت خانے واقعے ہیں کو بھی اب غیر محفوظ قرار دیا جارہا ہے۔
قابض اسرائیلی فوج کے اس بلا جواز حملے کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں نے بھی صہیونی فوج پر پتھراؤ کیا اور جھڑپوں کا آغاز ہو گیا اور قابض فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کر نے کے لیے صوتی بموں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
اسرائیلی فوج کی اس جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں نے اتھارٹی کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور اسرائیل سمیت فلسطینی اتھارٹی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔