(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نےفلسطینیوں کی ملکیتی زرخیز زمین پر کھدائی سے روکنے کی پاداش میں مقامی محنت کشوں کو زدوکوب کیا اور ان کے کاشت کاری کے اوزار ضبط کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ علاقے مشرقی بیت المقدس میں الزعیم کے مقام پر قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کی ملکیت زیتون کی کاشت کی اراضی پر دھاوا بولا اور کاشت کیے ہوئے زیتون کے پودوں کی قیمتی اراضی کی کھدائی کر ڈالی جس کے نتیجے میں زیر زمین نشوونما پانے والے زیتون کے کئی ہزار بیج ضائع ہوگئے اور کسانوں کو بھاری نقصان ہوا۔
قابض فوج نےفلسطینیوں کی ملکیتی زرخیز اراضی پر کھدائی سے روکنے کی پاداش میں مقامی محنت کشوں کو زدوکوب کیا اور ان کے کاشت کاری کے اوزار ضبط کر لیے۔