(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے ایک اور فلسطینی شہری کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا، فلسطینی شہری کا یہ مکان ایک عشرے سے فلسطینی خاندان کی ملکیت تھا۔
غیر قانونی صیہونی آبادکاری پر نظر رکھنے والے ادارے کے رکن غسان دگلس کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے آج صبح وادی اردن کے شمالی علاقے وادی حمص میں الفوقہ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور نوٹس کے بغیر اس کے گھر کو مسمار کرنا شروع کردیا، مسماری سے پہلے گھر کی تلاشی لی اور رہائشیوں کو حراساں کیا۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کیلئے غیر انسانی اور غیر قانونی اقدامات کا کھل کر اظہا رکررہی ہے گذشتہ ایک سال کے دوران کم سے کم 120 سے زائد فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کیا گیا ہے جس کے نیتجےمیں دو ہزار سے زائد فلسطینی متاثر ہوئے ہیں۔