(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی چار بچوں کا باپ اور بنی حسان کے علاقے سے تعلق رکھتا تھا، جس وقت اس پر صہیونی فوج نے حملہ کیا وہ غیر مسلح راہ سے گزر رہا تھا،قابض فوج نےبےحسی کا مظاہرہ کیا اور شہری کی شہادتہونے تک کسی امدادی ٹیم کو اس کے نزدیک جانے سے روکے رکھاجس کے باعث نوجوان دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارےسلفیت شہر کے شمال میں قابض صہیونی فوج نے ایک اور فلسطینی کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کر دیا اور اس پر الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی صہیونی فوج پر چھرے سے حملہ کر نے والا تھا۔
فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ فلسطینی ایک گاڑی میں یہودی بستی ایرئل کے نزدیک ایک چوک پر پہنچا اور پھر اتر کر بسوں کے ایک اسٹیشن کی جانب دوڑ پڑا جہاں اسرائیلی شہری اور کچھ فوجی کھڑے ہوئے تھے، صہیونی فوج نے فلسطینی پر گولیاں چلادیں جس کےنتیجے میں 36 سالہ عامر عاطف ریان نامی اس فلسطینی شہری کے پیٹ میں گولیاں لگیں اور وہ موقع پر شہید ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی چار بچوں کا باپ تھا اور بنی حسان کے علاقے سے تعلق رکھتاتھا، جس وقت اس پر صہیونی فوج نے حملہ کیا وہ غیر مسلح راہ سے گزر رہا تھاجبکہ صہیونی فوج نےبےحسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری کی شہادت تک اس کے نزدیک کسی امدادی ٹیم کو جانے سے روکے رکھاجس کے باعث نوجوان دم توڑ گیا۔